tgoop.com/shykhsami/635
Last Update:
✅💡📍 حصن الدعاء📍
نبی کریم ﷺ صبح اور شام کہتے تھے:
"اللهم إني أسألك العافية في الدنيا والآخرة"
اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں.
عافیت:اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ ہر چیز میں آپ کی حفاظت کی ذمہ داری لے۔
تھوڑا غور کریں کل کے دن پر...
کتنے لوگ مصیبتوں میں مبتلا ہوئے؟
کتنے لوگ جو سُنت اور علم پر تھے، پھر الحاد کے ساتھ چلے گئے؟!
کتنے لوگ ہیں جن پر بلائیں آئیں؟!
کتنے لوگ ہیں جن کی عقلیں اور سکون چھن گئے؟!
اگرچہ آپ کی دعا میں آپ کی خواہش پوری نہ ہو، مگر یہ کافی ہے کہ دعا بلاء کے خلاف جنگ کرتی ہے، اور اسی کے ذریعے آپ کی حفاظت کی جاتی ہے اور نعمتیں برقرار رکھی جاتی ہیں۔
فرض کریں کہ ایک شخص نے اللہ سے ایک گاڑی مانگی، تو اللہ نے اسے دی، پھر وہ کسی بیماری جیسے کہ فالج کا شکار ہو گیا۔
دوسرا شخص گاڑی کی دعا کرتا رہا، مگر اسے نہیں ملی، لیکن اس کے نتیجے میں وہ فالج سے محفوظ رہا۔
تو ان دونوں میں کون بہتر ہے؟ کیا فالج کا شکار شخص جو گاڑی رکھتا ہے، یا عافیت میں رکھا گیا شخص جو گاڑی نہیں رکھتا؟
آپ کے ہر دن کا ہر لمحہ آپ کی زندگی کے بدترین لمحات میں سے ہو سکتا تھا، اگر اللہ کی رحمت اور عافیت آپ کے ساتھ نہ ہوتی؛ پس ہر دعا کرنے والا کامیاب ہے۔
#السنة_دين_وحياة
شیخ سامی ہوساوی حفظہ اللہ
https://www.tgoop.com/shykhsami
BY ✍️ قناة أ. شيخنا سامي هوساوي حفظه الله

Share with your friend now:
tgoop.com/shykhsami/635